ککرالہ قران دنیا کی واحد کتاب ہے جس کی تلاوت خشیت الہی بھی پیدا کرتی ہے اور سوز دروں بھی ہے ، اور قران نوعِ انسان کی رشد و ہدایت کے لیے خالقِ کائنات کا آخری کلام ہے قران تمام اسمانی کتابوں کا جامع ہے اللّٰه تبارک و تعالی نے حضور صلی اللّٰه علیہ وسلم کو بے شمار کمالات معجزات سے نوازا لیکن ان میں سے قران کریم سب سے زیادہ کامل جامع اور ابدلآباد تک باقی رہنے والا معجزہ ہے قران سرچشمہ علم و حکمت بھی ہے اور تمام علوم کا جامع بھی ہے, قرآن ایک عالمگیر اور دائمی تحریک و دعوت ہے ، اس نے خدا سے پھری ہوئی انسانیت اور راہ حق سے بھٹکی ہوئی دنیا کو خدا پرستی اور حق پرستی کا شعور بخشا۔ ان خیالات کا اظہار مولانا رفاقت علی خاں ثقلینی نعیمی نے مسجد حاجی اصغر علی شرافتی میں ختم قرآن کریم کے موقع پر منعقدہ جشن مولائے کائنات میں کیا،
فاضلِ ازھر مفتئ ککرالہ مولانا حافظ فھیم احمد ثقلینی نے اکیسویں تراویح میں قرآن پاک مکمل کیا یہ آپ کی تیسویں محراب تھی ، مفتی فھیم ثقلینی نے حضرت مولا علی مرتضٰی ، خصائص وکمالات ، ارشادات و تعلیمات پر خطاب کرتے ہوئے کہا مولائے کائنات سیدنا علی مرتضٰی کو اللّٰه تعالٰی نے بے پناہ خصائص و امتیازات سے ممتاز فرمایا آپ کو فضائل و کمالات کا جامع ، علوم و معارف کا منبع ، رشد وہدایت کا مصدر ، زہد و ورع ، شجاعت و سخاوت کا پیکر اور مرکز ولایت بنایا ، آپ کی شان و عظمت کے بیان میں متعدد آیات قرانیہ ناطق اور بےشمار احادیث کریمہ وارد ہیں۔
حافظ محمد عمر قادری کی تلاوت قرآن سے جشن مولائے کائنات کا آغاز ہوا، مولانا یونس برکاتی ، حافظ دانش ثقلینی ککرالوی ، حافظ ابوبکر ثقلینی حافظ ارسلان ثقلینی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا ، حافظ ضمیر احمد ثقلینی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ،
پروگرام میں حافظ مستقیم ثقلینی امام مسجد زیارت شریف ، حافظ ارمان اختر ، حافظ شعیب ، حافظ فریاد ، حافظ حسیب عمر ، حافظ حسن عالم امام مسجد الہی نگلہ ، حافظ فہیم بہٹہ ، حافظ ارسلان ، مولانا نور احمد نقشبندی ، حافظ حکیم کاشف رضا ، حافظ صوفی امان وغیرہ کافی لوگوں نے شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *