قرآن پوری انسانیت کو ہدایت و رہنمائی کی دعوت دیتا ہے۔

جامعة المصطفیٰ محسن العلوم ککرالہ کے دوسرے جشن دستار بندی میں سات حفاظ کو دستار سے نوازا گیا ۔

ککرالہ جانشینِ میاں حضور ، فیض الاولیا ، حضرت الحاج محمد غازی میاں ثقلینی سجادہ نشین خانقاہ شرافتیہ بریلی شریف کی سرپرستی میں جشنِ دستاربندی کا اجلاس منعقد ہوا ، امیر العلما مولانا صوفی رفاقت علی ثقلینی نعیمی نے مسند صدارت کو زینت بخشی ، واقف آراضی ادارہ ہذا الحاج اصغر علی خاں شرافتی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، مولانا نفیس ثقلینی مجیدی فاضل مدرسہ عالیہ قادریہ بدایوں شریف نے افتتاحی خطاب کیا۔
مدرسہ قادریہ بدایوں شریف کے شیخ الحدیث مفتی دلشاد احمد قادری صاحب نے قرآن کی روشنی میں اصلاح اعمال کے تعلق سے نہایت پرمغز خطاب فرمایا، بدر طریقت مولانا سید اسلم میاں وامقی جیلانی سجادہ نشین خانقاہ وامقیہ بریلی شریف نے قرآن کریم اور صوفیائے کرام کے حوالے سے نہایت عالمانہ خطاب فرمایا ، حافظ ضمیر احمد ثقلینی سکریٹری تحریک پیغام سنیت نے امن کمیٹی ککرالہ کی جانب سے جاری کیا گیا پابندی نامہ پڑھ کر سنایا ، جس کی تائید حضرت الحاج محمد غازی میاں صاحب ثقلینی نے فرمائی،
مفتی فہیم احمد ثقلینی ازہری نے اصلاح معاشرہ کے حوالے سے قوم کو بیدار کرتے ہوئے اصلاح عقائد و اعمال ، سماج سدھار اتحاد و اتفاق اور تعلیم کے فروغ پر زور دیا۔
آخر میں مدرسے سے فارغ ہونے والے سات طلبہ کے سروں پر حضرت غازی میاں ثقلینی و دیگر علما ومشائخ نے دستار حفظ قرآن سجائی،
مولانا محمد یونس برکاتی کی نگرانی نوجوانان محلہ نے جشن کو کامیاب بنانے کے لیے خوب محنت کی۔ صلاة وسلام اور دعا پر جشن دستار بندی کا اختتام ہوا۔
جشن میں مولانا اکبر علی قادری بانی مدرسہ فیضان غوث اعظم اوسہیت۔
مولانا صدیق سالمی امام مسجد قریشیان رمضانپور۔
مولانا جعفر علی وامقی امام مدینہ مسجد بہٹہ۔
مولانا اسرار احمد ثقلینی ککرالہ ، مولانا ھاشم ثقلینی مدرسہ فیضان غوث اعظم سالار پور۔
حافظ شہزاد ثقلینی امام جامع مسجد بہٹہ ۔
قاری جان عالم ثقلینی دارالعلوم مخدومیہ حسین پور ۔
حافظ سلمان میاں ثقلینی ککرالہ ۔ مولانا مظفر میاں اشرفی صدر تنظیم تحفظ مساجد و مدارس سخانوں۔ حافظ منصور عالم سالمی مدرسہ فیضان غوث اعظم اوسہیت ۔
حافظ افضال ثقلینی مدرسہ ثقلینیہ فیضان بی بی فاطمہ بہٹہ۔
حافظ محمد زبیر ثقلینی مدرسہ صابریہ منڈھولی۔
حافظ شہادت قادری امام مسجد اگہینی۔
مولانا ذاکر حسین ثقلینی امام نوری مسجد نیتھو ۔
حافظ عبدالحفیظ خاں ککرالہ ۔
حافظ محمد اسلام ثقلینی امام جامع مسجد رمضانپور۔
حافظ دانش ثقلینی ، حافظ معاذ احمد ثقلینی ،
خادم بدرطریقت حافظ افضال احمد وامقی بریلی شریف ۔
حافظ رئیس میاں ثقلینی مدرس مدرسہ فضل رسول بڑی گورامئی۔
حافظ دانش ثقلینی ککرالہ
حافظ تسلیم احمد ثقلینی ،
حافظ ناصر ثقلینی امام مسجد حضرت احمد ذکی بدایوں شریف۔
مولانا نور احمد نقشبندی گنج شہیداں ککرالہ۔
حافظ محمد منفق قادری گنور ۔
صوفی سرتاج ثقلینی جونیرہ۔
حافظ غلام غوث قادری رمضانپور وغیرہ کے علاوہ بےشمار علما و حفاظ و قرا ، ائمہ مساجد اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ الثقلین فاؤنڈیشن ککرالہ کی دو مطبوعات تذکرہ مشائخ قادریہ مجددیہ شرافتیہ ہندی اور سوانح مولانا بشیر میاں کا رسم اجرا بھی عمل میں آیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *